مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں بس نے رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ شاہپور چاکر سانگھڑ روڈ پر تیز رفتار بس نے چنگچی رکشے کو ٹکر دی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جن میں رکشا ڈرائیور سمیت 4 مرد، 2 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں۔ امدادی اداروں نے لاشیں کھڈرو اور سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیں جہاں ان کی شناخت کی گئی۔
جاں بحق ہونے والے 7 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ زخمی ہونے والوں کی طبی امداد فراہم کی گئی اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
آپ کا تبصرہ